تلنگانہ انفارمیشن کمیشن نے 8413 مقدمات کی یکسوئی کی

   

حیدرآباد30۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ انفارمیشن کمیشن نے 2021 ء کے دوران ریکارڈ تعداد میں 8413 کیسو ں کی یکسوئی کی ۔ چیف انفارمیشن کمشنر بدھا مرلی کے مطابق یکم جنوری 2021 سے ڈسمبر تک انفارمیشن کمیشن کو جملہ 6792 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کمیشن نے زیر التواء درخواستوں کے ساتھ جملہ 8413 کی یکسوئی کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد کمیشن نے تقریباً 3 برسوں تک کام نہیں کیا جس کے نتیجہ میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت نے ستمبر 2017 ء میں انفارمیشن کمیشن قائم کیا تھا جس کے بعد زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی پر توجہ دی گئی۔ فروری 2020 ء میں پانچ نئے کمشنرس کا تقرر کیا گیا ۔ چیف انفارمیشن کمشنر اور پانچ دیگر کمشنرس برسر خدمت ہیں۔ بدھا مرلی نے بتایا کہ کمیشن کے پاس 10,000 مقدمات زیر التواء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ر