حیدرآباد ۔16۔ڈسمبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے آندھراپردیش اور تلنگانہ بار کونسل کو نوٹس جاری کی ہے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام اور بار کونسل انتخابات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹس ایکٹ میں ترمیم سے قبل ہی بار کونسل کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے بار کونسل انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ۔ سپریم کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کے بعد آندھراپردیش اور تلنگانہ بار کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔