تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ /9 جون (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں جنوب مغرب مانسون تلنگانہ کے میں مزید پیشرفت کیلئے حالات سازگار ہیں ۔ آئندہ 5 دنوں میں تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ساتھ ہی /10 جون سے چار دنوں کیلئے شمالی ساحلی اے پی ، یانم کے بعض مقامات اور جنوبی ساحلی اے پی و رائل سیما کے بعض علاقوں میں /11 تا /13 جون کے درمیان شدید بارش کا امکان ہے ۔ /10 تا /13 جون تلنگانہ کے محبوب نگر ، نارائن پیٹ ، جوگو لامبا گدوال ، ناگر کرنول ، ونپرتی ، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 40.2 ڈگری تلنگانہ کے ضلع کھمم میں درج کیا گیا ہے ۔