تلنگانہ : بیوی کے فوت ہوجانے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی ۔ 

,

   

میڈچل : میڈچل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک آدمی نے بیوی کے فوت ہوجانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ۵۵؍ سالہ یادیا سے کی گئی ہے۔ اور وہ بوڈ اپل کا متوطن ہے۔

پولیس کو دوران تحقیقات پتہ چلا کہ کچھ دن قبل اس کی بیوی کا انتقال ہوا ہے ۔ اس صدمہ سے یادیا نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔ میڈچل پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔