سنگاریڈی میں بی آر ایس قائد چنتا پربھاکر کی میڈیا سے بات چیت، مجسمہ کی تبدیلی پر تنقید
سنگا ریڈی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں چنتا پر بھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی پی مانکیم راجیندر کسالہ بچی ریڈی ورا لکشمی اور دیگر بی آر ایس قائدین و کارکنان نے تلنگانہ تلی مجسمہ کو دودھ سے نہلاتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر کی ہدایت پر احتجاجی طور پر کانگریس حکومت کے فیصلہ کے خلاف تلنگانہ تلی مجسمہ کی تبدیلی جو کہ بی آر ایس اور عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں عوام شامل ہوتے ہوئے تلنگانہ ریاست حاصل کیا ،تلنگانہ تلی کی حفاظت کے لیے عوام کے ساتھ ہمیشہ بی ار ایس پارٹی رہے گی اور انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تلی کا مجسمہ ہماری ریاست کی شناخت ثقافتی ورثہ اور تلنگانہ کے عوام کی جدوجہد کا مظہر ہے اس کو تبدیل کرنا عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ حکومت عوامی مسائل اور ترقیاتی کام انجام دینے کے بجائے دیگر تبدیلیوں پر توجہ دے رہی ہے۔