تلنگانہ ساہتیہ اکیڈمی ناٹو ناٹو کے گیت کارکو اعزاز سے نوازے گی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ساہتیہ اکیڈمی نے آسکر ایوارڈ یافتہ گیت ناٹوناٹو لکھنے والے گیتکار چندربوس کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اکیڈمی کے چیرمین جلوروگووری شنکر نے اعلان کیا کہ 28 مارچ کو حیدرآباد میں رویندر بھارتی میں ایک پروقار پروگرام منعقدکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے تلنگانہ سماج کو اس بات پر فخر ہے کہ تلگو دیہی محاوروں کا استعمال کرتے ہوئے چندربوس نے ایک جاندارگانا لکھا جس کی تعریف دنیا بھر میں ہوئی۔گوری شنکر نے مختلف ادبی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پہلی بار ایک تلگو گانا عالمی ایوارڈ حاصل کرنا سب کے لیے خوشی کی بات ہے۔ اجلاس میں فلمی گیت کے میدان میں تلگو خواندگی کے لیے اتنا بڑا اعزاز لانے والے چندربوس کے اعزاز میں 28 مارچ کو ایک اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اکیڈمی کے چیئرمین نے شعراء اور ادیبوں سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے گیت نگار چندربوس نے تلگوگیت کو عالمی سطح پر مقبول کرواکر تلنگانہ کا سر فخر سے بلند کیا۔