تلنگانہ سکریٹریٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ میں منگل کی شام بم کی موجودگی کا کال وصول ہوا جس سے ملازمین میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کی پبلک ریلیشن ٹیم کو نامعلوم شخص نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اس کی اطلاع فوری طور پر تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو دی گئی جنہوں نے سکریٹریٹ کے احاطہ کی مکمل تلاشی کے بعد تصدیق کی کہ کوئی بم نہیں ہے، جس کے بعد حکام نے اطمینان کی سانس لی اور فون کال کرنے والے کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ سکریٹریٹ کے سیکوریٹی عملہ نے مبینہ طورپر بم کی دھمکی کی اطلاع مقامی پولیس کو نہیں دی۔