کریم نگر : ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں شادی عین قبل شادی خانہ سے دولہا فرار ہوگیا ۔ اور اسی وقت شادی میں شرکت کرنے آئے ایک دوسرے شخص کو دولہا بنا دیا گیا ۔ہنس انڈیا انگریزی اخبار کے مطابق دولہا بنے سرینواس شادی سے عین قبل شادی خانہ سے فرار ہوگیا ۔ جیسے ہی دلہن کے گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو وہ سکتہ میں آگئے ۔
انہوں نے شادی میں شرکت کیلئے آئے ایک مہمان رمیش نامی ایک شخص سے دلہن کے گھر والوں نے گذارش کی کہ وہ اس دلہن سے شادی کرلے۔ خوش قسمتی سے رمیش نے حامی بھرتے ہوئے دولہا بننے کو تیار ہوگیا ۔اور شادی اپنے وقت پر ہوئی ۔