تلنگانہ مقننہ کے سیشن کا جمعرات سے آغاز

   

صدرنشین قانون ساز کونسل نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی سیشن کا 17 جنوری جمعرات سے آغاز ہوگا ۔ جو تلنگانہ بھر میں کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی کو عبوری اسپیکر تمام ارکان اسمبلی کو حلف دلائیں گے اور ایک یا دو دن میں کے سی آر اپنی کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید 9 ارکان کو شامل کرنے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ اسمبلی کے سیشن کے پیش نظر صدر نشین قانون ساز کونسل سوامی گوڑ اور اسمبلی سکریٹری نرسمہلو کے علاوہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہیندر ریڈی پولیس کمشنر کے ہمراہ سوامی گوڑ نے جائزہ اجلاس طلب کیا اور سبھی عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ سیکوریٹی انتظامات کا خاص خیال رکھا جائے اور بغیر کسی شناختی کارڈ کے کسی کو اندر داخل نہ ہونے دیں ۔ اور اس بار کونسل ہال میں پولیس سکریٹری عملہ کو اضافہ کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آنے کے لیے بھی وسیع سیکوریٹی انتظامات کیا جائے ۔ اسمبلی سیشن کا اجلاس 17 جنوری صبح 11-30 بجے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر کسی بھی صورت میں تصویر کشی یا ویڈیو گرافی ممنوع رہے گی ۔ البتہ میڈیا کے لیے مخصوص مقامات پر اس کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عزت مآب اسپیکر ، چیف منسٹر اور وزراء کے چیمبرس کے قریب نقل و حرکت نہ کریں ۔ سوائے نامزدکردہ مقامات پر ۔ جن میڈیا نمائندوں کو لابی پاس جاری کئے گئے ہیں انہیں صرف لابیز میں ہی داخل ہونے کی اجازت رہے گی ۔ میڈیا پوائنٹ کا پاس رکھنے والوں کو صرف میڈیا پوائنٹ تک ہی رسائی کی اجازت رہے گی ۔ سوائے میڈیا پوائنٹ کہ کسی اور مقام پر انٹرویوز لینا سخت منع ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ سابق ارکان اسمبلی اور سابق ارکان پارلیمنٹ اور نان لیجسلیچرس کے انٹرویوز تلنگانہ قانون اسمبلی کے احاطے میں نہ لیں ۔۔