جانا ریڈی اور گیتا ریڈی کے ہمراہ تین اسمبلی حلقہ جات میں رکنیت سازی مہم میں شرکت
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، سی ایل پی لیڈر کے جانا ریڈی، صدر ضلع کانگریس شنکر نائک نے آج دیورکنڈہ، ناگرجنا ساگر اور مریال گوڑہ اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین اور کارکنوں میں غیر معمولی جوش خروش دیکھا گیا۔ اتم کمار ریڈی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکنیت سازی کے ذریعہ پارٹی کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ ضلع میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے اور ہر بوتھ سطح پر زیادہ رکنیت سازی کے ذریعہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ عوام ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں اور متبادل کے طور پر کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کا اقتدار یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کے لئے 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ کارکن اس نشانہ سے زیادہ رکنیت سازی انجام دیں گے۔ اتم کمار ریڈی نے حضور نگر اور کوداڑ اسمبلی حلقوں کے قائدین کے ساتھ زوم ایپ پر ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ بوتھ اور دیہات کے سطح کے انچارج قائدین سے انہوں نے رکنیت سازی کی تفصیلات حاصل کیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ جن دیہاتوں میں رکنیت سازی کی رفتار سست ہے اس جانب ضلع کانگریس کمیٹی کو توجہ دینی چاہئے۔ کے جانا ریڈی اور ڈاکٹر جے گیتاریڈی نے کانگریس قائدین اور کارکن کو انتخابات تک اسی جذبہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ر