تلنگانہ میں اتوار سے 3 دن تک شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 6 ستمبر اتوار سے 3 دن تک شدید بارش ہوگی ۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی چھتیس گڑھ اور پڑوسی علاقوں میں طوفان کے سرگرم ہونے اور اس میں شدت کے ساتھ ہی تلنگانہ میں بارش ہوگی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش ریکاڈ کی گئی ۔ ریاست کے بڑے تالابوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے کرشنا گوداوری میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ۔