تلنگانہ میں اندرون 24 گھنٹے کورونا کے 2058 نئے کیس، 10 اموات

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2058 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 10 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار571 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2180 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد 984 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 30400 ہیں جن میں 23534 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 51247 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 908 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے لیکر ابھی تک تلنگانہ میں 22 لاکھ 20 ہزار 586 ٹسٹ کئے گئے۔ کیسس کی تعداد کے اعتبار سے حیدرآباد سرفہرست ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں آج 277 کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ رنگاریڈی میں 143 کیسس درج کئے گئے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 75، جگتیال 52 ، جنگاؤں 30 ، بھوپال پلی 28 ، گدوال 29، کاماریڈی 43 ، کریم نگر 135، کھمم 103، محبوب نگر 38 ، محبوب آباد 68 ، منچریال 41 ، میدک 38 ، ملکاجگیری 97 ، ملگ 36 ، ناگرکرنول 42، نلگنڈہ 96، نرمل 42 ، نظام آباد 84 ، پداپلی 48 ، سرسلہ 45 ، سدی پیٹ 106، سوریا پیٹ 62، ورنگل ( اربن ) 108 اور بھونگیر میں 53 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔کل تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کافی کمی واقع ہوئی تھی لیکن آج ان میں پھر اضافہ ہوا ہے۔