حیدرآباد2 نومبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔ ایک بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ 72گھنٹوں میں ریاست کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔اسی دوران اپنے خصوصی بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کے کم دباو کا علاقہ تمل ناڈو کے کورمن علاقہ پر مرکوز ہے ۔ بلیٹن میں کہاگیا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں محبوب آباد، ورنگل رورل،ورنگل اربن، جنگاوں،سدی پیٹ، یاداداری بھونگیر، وقار آباد و ناگرکرنول اضلاع میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔ یہی صورتحال کوتہ گوڑم،نلگنڈہ،سوریہ پیٹ میں بھی ہوسکتی ہے ۔
