حیدرآباد 19 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اتوار کی صبح ہوئی غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کاماریڈی، راجنا سرسلہ، جگتیال، پداپلی، نظام آباد میں یہ بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں خریداری کے مراکز میں اجناس تر ہوگئیں۔یہ اجناس کسانوں کی جانب سے حکومت کو فروخت کرنے کیلئے یہ مراکز لائی گئی تھیں۔اسی دوران بجلی گرنے کے نتیجہ میں ضلع کاماریڈی کے گاندھاری منڈل میں ایک باپ ہلاک اور اس کا بیٹا بُری طرح جھلس گیا۔اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔راجناسرسلہ ضلع کے چندورتی میں بجلی گرنے سے 45سالہ سرینواس نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ضلع نظام آباد کے سریریکونڈہ منڈل میں ایک 42سالہ خاتون بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔