حیدرآباد: تلنگانہ میں جلد برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ ڈسکام کمپنیوں کے خسارہ کو کم کرنے برقی شرحوں میں اضافہ کا منصوبہ ہے اور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ بتایا جاتاہے کہ زائد قیمت پر برقی خریدی سے سرکاری کمپنیوں کو جو نقصان ہورہا ہے ، اس کی پابجائی شروحوں میں اضافہ کے ذریعہ کی جائے گی ۔ شرحوں میں اضافہ کیلئے الیکٹرسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی سے اجازت کا حصول ضروری ہے لیکن گزشتہ مرتبہ اجازت کے بغیر ہی اضافی شرحیں نافذ کی گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے علاوہ سیکوریٹی ڈپازٹ کی رقم میں اضافہ کیا جائیگا ۔