تلنگانہ میں برقی کی بچت کیلئے اقدامات کی ستائش

   

بجلی اور پانی کو مستقبل کی نسلوں کیلئے محفوظ کرنے کا مشورہ :گورنر

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) گورنر تلمیسائی سوندرا راجن نے تلنگانہ میں برقی کے استعمال میں کفایت شعاری کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی اور عوام پر زور دیا کہ وہ بجلی اور پانی کو مستقبل کی نسلوں کیلئے محفوظ رکھیں ۔ گورنر نے ریاستی تحفظ توانائی ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی نئی ریاست کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ اسکیمات اور ترقیاتی پروگرام قابل ستائش ہے اور تلنگانہ ایسے ترقیاتی پروگراموں کے معاملے میں سارے ہندوستان میں سرفہرست ہے ۔