حیدرآباد۔ /15 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں بڑے پیمانے پر ملازمتوں پر تقرر کے لئے امکان ہے کہ کل اہم فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا۔ محکمہ جاتی سطح پر تقررات کی تفصیلات کس محکمہ میں کتنی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے اس پر قطعی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ کل ریاستی کابینہ میں چیف منسٹر کی جانب سے اس اہم فیصلہ کے قوی امکانات بتائے جاتے ہیں۔ کابینہ میں سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے علاوہ اہم امور پر فیصلہ لینے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ ریاست بھر میں 50 ہزار سرکاری ملازمتوں پر تقررات کا چیف منسٹر کے سی آر نے گزشتہ ڈسمبر میں اعلان کیا تھا۔ سرکاری ملازمین کو ترقی دیتے ہوئے مخلوعہ جائیدادوں کو بھی تقررات کے دائرے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔A