تلنگانہ میں بھی 100 فیصدی گھروں کو پانی کی سربراہی

   

نئی دہلی : چار ریاستیں یعنی گوا ، گجرات ، تلنگانہ اور ہریانہ نیز 3 مرکزی زیرانتظام علاقے انڈومان و نکوبار جزائر ، دادر نگر حویلی ودمن دیو اور پڈوچیری ’ ہر گھر جل ‘ اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے مثالی علاقے بن چکے ہیں جہاں 100 فیصدی گھروں میں سرکاری نل سے پانی کی سربراہی ہوتی ہے ۔ آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ اقتصادی سروے 2022-23 ء میں یہ بات بتائی گئی ۔ گوا سب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والی ریاست بنا تھا ۔