حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ سال نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس کی ویب کونسلنگ کے ذریعہ دوسرے مرحلے کے بعد 601 مسلم امیدواروں نے داخلہ حاصل کیا۔ یہ تعداد سال گزشتہ سے 52 زائد ہے۔ عثمانیہ، گاندھی اور کاکتیہ کے بشمول 18 گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 179 مسلم طلبہ نے داخلہ پایا۔ نان میناریٹی پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں 92 طلبہ نے داخلہ حاصل کیا اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 طلبہ کو داخلہ ملا۔ یہ تعداد فری زمرہ ’اے‘ سی اے کیو کی ہیں جس میں فیس پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں 60 ہزار روپے سالانہ ہوتی ہے۔ ایم اے حمید سیاست کونسلنگ سے مسلم طلبہ کی صحیح رہنمائی میں بڑی مدد ملی۔