تلنگانہ میں جاریہ ماہ کے پہلے ہفتے میں کابینی توسیع

   

6 تا 7 ارکان کی شمولیت کا امکان ، ارکان اسمبلی کی دھڑکنیں تیز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( شاہنواز بیگ ) : تلنگانہ میں دوبارہ ٹی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد ابھی تک ایک ہی رکن کو کابینہ میں شامل کر کے حکومت تشکیل دی گئی ہے ۔ حال ہی میں اسمبلی سیشن کے بعد کابینہ میں توسیع کیے جانے کی اطلاع گشت کررہی تھی ۔ تاہم کے سی آر ابھی تک کابینہ میں توسیع نہیں کی ۔ بعض ذرائع کے مطابق جاریہ ماہ کے پہلے ہفتہ 9 تا 10 فروری کابینہ میں توسیع کریں گے اور 6 تا 8 ارکان کو شامل کر کے گورنر کے روبرو حلف دلاکر کابینہ میں توسیع کریں گے اور پھر بجٹ سیشن کا آغاز ہوگا ۔ جیسے ہی کے سی آر نے کابینہ میں توسیع کرنے کا ذہن بنایا چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے اطراف ارکان اسمبلی کو چکر کاٹتے ہوئے دیکھا جارہا ہے اور کابینہ میں شمولیت کے خواہاں ارکان اسمبلی کی دھڑکنیں ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں اور یہ ارکان ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے کے سی آر کو منانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے اس بار کے سی آر نے ایک خاتون رکن اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا ذہن بنالیا ہے ۔ کابینی توسیع کے بعد تلنگانہ کے بیوروکریٹس کے وسیع پیمانے پر تبادلے کا بھی امکان ہے ۔ جس میں رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھاگوت کا نام بھی شامل ہے ان کی جگہ ورنگل نارتھ زون ناگی ریڈی کو رچہ کنڈہ پولیس کمشنر بنائے جانے کا امکان ہے ۔۔