تلنگانہ میں دو لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکہ دیاگیا

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ گذشتہ روز2لاکھ 15 ہزار 294افراد کو کوویڈ کا ٹیکہ دیاگیا۔ریاست بھر میں گذشتہ روز 14ٹیکہ اندازی کے مراکز میں یہ ٹیکہ دیاگیا۔اس طرح ریاست بھر میں اس ٹیکہ کو حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42لاکھ 89ہزار 06ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت نے یہ بات بتائی۔