فاریسٹ نیشنل ورک شاپ کا افتتاح ، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں سرسبز و شاداب کو فروغ دینے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے منفرد پروگرامس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس سے تلنگانہ میں گرین کوور 24 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد تک پہونچ چکا ہے ۔ حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں فاریسٹ نیشنل ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اندرا کرن ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اقتدار حاصل کرتے ہی چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست میں جنگلات کے فروغ پر اولین توجہ دی ۔ شہری علاقوں میں عمارتوں کا انہدام کرتے ہوئے پودے لگانے کی نوبت پیدا نہ ہونے دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ ریاست میں سرسبز و شاداب کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی دوسری ریاستوں سے مسابقت کرنے پر زور دیا تھا ۔ ریاست میں صنعتوں اور شہری علاقوں کی ترقی کے ساتھ گرینی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے ۔ شہری علاقوں کے ترقیاتی کاموں کی منظوریوں کے مسئلہ پر محکمہ جنگلات تمام امور کا جائزہ لیتے ہوئے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کریں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ اور حیدرآباد ای او ڈی بی رینکس کے ساتھ سرسبز و شاداب کو فروغ دینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس معاملے میں بہتر مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اضافی کمپا فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کروشی وگینانا مراکز کے طرز پر جنگلاتی تربیتی مراکز قائم کرنے سیڈ بالس ڈالنے کیلئے ڈرونس کی خدمات سے بھی استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ ن