فلاحی اسکیمات میں تلنگانہ سرفہرست ، بی جے پی ریاستوں میں عمل آوری کا چیلنج: ہریش راؤ
حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس پی ہریش راؤ نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ابھی تک ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں اور عنقریب مزید 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ میں تقررات اور فلاحی اسکیمات سے بی جے پی اور کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ ان کی زیر اقتدار ریاستوں میں اس طرح کی کوئی اسکیم نہیں ہے ۔ ہریش راؤ نے بی جے پی قائدین سے سوال کیا کہ وہ اپنی ریاستوں میں تلنگانہ کی طرح فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کر کے دکھائیں۔ ہریش راؤ نے آج کریم نگر کے جمی کنٹہ علاقہ میں زرعی مارکٹ یارڈ کا افتتاح کیا اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس میں امدادی رقم تقسیم کی۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر ایس سی ویلفیر کے ایشور ، رکن اسمبلی این نریندر ، سابق وزیر پدی ریڈی ، کوشک ریڈی ، میونسپل چیرمین ٹی راجیشور راؤ اور دوسرے موجود تھے۔ ہریش راؤ نے سیلف ہیلپ گروپس میں دو کروڑ 13 لاکھ روپئے کی رقم تقسیم کی ۔ انہوں نے کہا کہ مزید ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے بتکماں تہوار سے قبل جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لئے کلیان لکشمی اسکیم متعارف کی گئی ہے اور اسکیم کے تحت امدادی رقم 50,000 سے بڑھاکر ایک لاکھ 116 روپئے کی گئی ۔ آسرا پنشن جو محض دو سو روپئے تھا ، اسے 2016 روپئے کا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 57 سال عمر کے افراد کو پنشن کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مزید چار لاکھ افراد کا اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دو برسوں میں ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی سربراہی اسکیم پر عمل کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کی سہولتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ دن بھی یاد ہے جب لوگ سرکاری دواخانوں سے رجوع ہونے کیلئے گھبراتے تھے۔ ٹی آر ایس حکومت نے سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز کے علاج کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی نے پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور بی جے پی قائدین کو عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ چیف منسٹر ہر غریب کو ڈبل بیڈروم مکان فراہم کرنے کے حق میں ہے۔ ہر ریاستی وزیر کے تحت چار ہزار مکانات الاٹ کئے گئے ۔ حضور آباد اسمبلی حلقہ میں پانچ ہزار مکانات الاٹ کئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر کے ایشور نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام طبقات کی یکساں ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزراء نے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے اپیل کی کہ ٹی آر ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ R
عصمت دری اور قتل کی واردات، ملزم کی تلاش کیلئے پڑوسی ریاستوں کی پولیس سے تال میل
حیدرآباد : شہر حیدرآباد کے سعیدآباد علاقہ کی سنگارینی کالونی میں 6سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم کی