تلنگانہ میں لاک ڈاؤن 31 مئی تک توسیع۔ چیف منسٹر کے سی آر کی پریس کانفرنس۔ نئی ہدایات جاری

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤآج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن 29 مئی سے بڑھا کر 31مئی تک کردیاگیا ہے۔ تمام کنٹیمنٹ زونس کو گرین زونس میں تبدیل کردیاجائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہر میں دکانات اور کاروبار بھی کھول دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں کو تمام ریاست میں کھول دیاجائے گا۔

کار اور آٹو رکشاؤں کو بھی کھول دیاجائے گا۔ اصلاح خانے بھی کھول دئے جائیں گے۔ بارس، پبس، کلب، میٹرو ریل، سوئمنگ پولس، جم ہنوز بند رہیں گے۔ تمام شہریوں کیلئے ماسک لازم ہے۔ ماسک نہ پہننے پر 1,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ 31 مئی تک رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔