حیدرآباد۔مانسون کی تلنگانہ میں قبل از وقت آمد کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے ۔ کہا گیا کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں جنوبی ریاستوں سے مانسون ٹکرا جائیگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں طوفان ’یاس‘ کے اثرات تلنگانہ و دیگر ریاستو ںمیں دیکھے جائیں گے اور ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب آئندہ دنوں کے دوران تلنگانہ ‘ آندھراپردیش ‘ اوڈیشہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں تیز اور ہلکی بارش کی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون کی قبل از وقت آمد کے پیش نظر تمام ریاستوں کو تیاریاں مکمل کرلینی چاہئے کیونکہ مانسون کی آمد سے قبل بارش کا سلسلہ شروع ہوجانے کا خدشہ ہے ۔ جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے اثرات کے ساتھ مانسون کے پہنچ جانے کی توقع ہے اسی لئے بارش کا خدشہ ہے ۔آئندہ دو تا تین یوم میں تلنگانہ کے اضلاع و حیدرآباد اور اطراف ںمیں بارش کے امکانات اور درجہ حرارت میں کمی کے اشارے دیئے گئے ہیں۔