تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز ہوا ہے ۔ انڈین میٹرولواجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 2 تا 3 دن میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی ۔ ہر سال ماہ نومبر میں عموما موسم خشک رہتا ہے ۔ لیکن اس سال درجہ حرارت میں کمی سے معلوم ہوتا ہے کہ موسم سرما کی آمد ہوچکی ہے۔ ضلع عادل آباد میں جمعہ کی صبح درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ حیدرآباد میں 15 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت تھا ۔ حیدرآباد کے سنٹر آف میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیش قیاسی کی کہ درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی ۔