تلنگانہ میں میڈیکل کالجس 3 سے 33 میں تبدیل

   

طبی شعبہ میں ریاست ملک میں نمبرون ، جگتیال میں سرکاری ہاسپٹل کا افتتاح، ٹی ہریش راؤ کا خطاب

جگتیال : ٹی ہریش راو ریاستی وزیر صحت نے اپنے ہاتھوں جگتیال ضلع میں سرکاری جنرل ہاسپٹل اور زچہ بچہ ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا اس موقع پر جگتیال رکن اسمبلی ایم سنجے کمار کی صدارت میں منعقدہ عوامی جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طبی شعبہ میں تلنگانہ ریاست ملک میں نمبر ون ریاست بنا نے کیلئے طبی عملہ آشا ورکرس اور دیگر کا تعاون لازمی ہے ۔ تلنگانہ قیام سے قبل کانگریس حکومت 70 سال میں ریاست میں صرف 3 میڈیکل کالج قائم کئے تو ٹی آر یس حکومت نے 7 سال کے عرصے میں 33 میڈیکل کالج میں اس کو بدل دیا یعنی 30 میڈیکل کالج قائم کیے اور 700 نشستوں کو 2540 نشستوں میں اضافہ کیا گیا اور زچہ بچہ ہاسپٹل صرف 6 تھے اُسے بڑھاکر 28 کیے گئے ، 3 ڈیلاسیس سنٹرس کو بڑھا کر 102 کیا گیا۔ آئی سی یو بیڈ س صرف 200 تھے 6000 کئے گئے ۔ انھوں نے جگتیال سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کے تناسب میں اضافہ پر زور دیا اور کے سی آر کٹ کی تقسیم کے باوجود نارمل ڈیلیوریوں کے 36 فیصد تناسب پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے مزید 20 فیصد اضافے پر زور دیا ۔ اس جلسے میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کپلہ ایشور ، رکن قانون ساز کونسل یل رمنا ، ارکان اسمبلی ودیاساگر راؤ ، روی شنکر پداپلی رکن پارلیمنٹ ، تلنگانہ میڈیکل ڈائریکٹر اور ریاستی فینانس کمیشن چیر مین راجیشم گوڈ ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا ضلع کلکٹر جی روی کے علاوہ دیگر عوامی منتخب نمائندے اور آشاورکرس نرس اور ڈاکٹرس نے شرکت کی ۔ نارمل زچگی پر ڈاکٹرس اور آشا ورکرس نرسوں کو انعامات کی ترغیب دی جبکہ بڑے آپریشن کرنے پر کے سی آر کٹ کے ساتھ دی جانے والی رقم بھی بند کردینے کا اعلان کیا۔ پہلی ڈیلیوری کو نارمل کرنے کیلئے ہرممکنہ کوشش کرنے ڈاکٹر اور آشا ورکرس پر زور دیا۔ آج کل برہمنس کی جانب سے بچوں کی پیدایش میں دنوں کے تعین کرنے سے اکثر دن تاریخ پر آپریشن کروانے کے رجحانات کی آشا ورکرس اور ڈاکٹر کی جانب سے شکایت پر ریاستی وزیر نے ضلع کلکٹر کو اس طرح کے غلط اور گمرہ کن عقیدوں کو دور کرنے برہمن پنڈتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور ان چیزوں کے خاتمہ پر زور دیا ۔ آشا ورکرس کو اپنی بہنوں کی طرح خیال کرنے انکی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہ کرنے نارمل ڈیلیوری کرنے پر زور دیا آپریشن سے خواتین کی صحت متاثر ہورہی ہے وزن اٹھانے اور مستقبل میں بچے دانی نکال دینے جیسے مسائل کا شکار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آشا رکرس کی جانب سے کورونا وبا میں جو خدمات انجام دی گئی وہ قابل ستائش ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا وبا پر قابو پانے جو گھر گھر بخار سروے کیے اور ادویات کٹ تقسیم کیے اسکے بہتر نتایج حاصل ہوئے جسکی نیتی آیوگ نے بھی ستایش کی اور تلنگانہ ریاست کی طرح دیگر ریاستوں نے گھر گھر سروے کیے۔ انہوں نے عوام کو ٹی ڈیگنوسٹک سینٹر پر 56 ٹیسٹوں کا مفت کرنے کے تعلق سے شعور بیدار کرنے پر زور دیا ۔ جگتیال میں عنقریب دو بستی ہاسپٹل کا قیام اور اندرون ہفتہ سی ٹی اسکاننگ سینٹر کا قیام کورٹلہ میں بستی دواخانہ اور دھرم پوری منڈل میں آئی سی یو سینٹر کی منظوری مٹ پلی منڈل میں سرکاری ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے عنقریب فنڈس کی منظوری کا اعلان کیا اور جگتیال میں گھٹنوں کی تکلیف سے پریشان Nee replace ment کیلئے اندرون ہفتہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا تیقن دیا ۔