تلنگانہ میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

   

حیدرآباد۔ 24 جولائی ( سیاست نیوز) شہر اور ریاست کے بیشتر اضلاع میں وقفہ وقفہ سے ہلکی تا اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے بعض حصوں کے لئے 25 جولائی کو یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گزشتہ چند دنوںسے مسلسل ہلکی بارش کے باعث جون میں مانسون کے آغاز سے اب تک حیدرآباد میں 277 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو معمول کی 242.2 سے زیادہ ہے۔ آئندہ دو دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت 28 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ جن اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں عادل آباد، منچریال، جگتیال، کریم نگر، پداپلی بھی شامل ہیں۔