تلنگانہ میں پہلا ٹیکہ لینے والے 25 لاکھ لوگ دوسرا ٹیکہ لینے میں ناکام

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنانے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی کاوشوں کے برعکس یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست میں تقریبا 25 لاکھ لوگوں نے جو ویکسین کا پہلا ٹیکہ لیا تھا ۔ دوسرا ٹیکہ لینے کے لیے ان کی مقررہ تواریخ سے قبل آگے نہیں آئے ہیں ۔ ایک پریس کانفرنس میں ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست میں تقریبا 25 لاکھ لوگ مقررہ تاریخ سے قبل دوسرا ویکسین لینے میں ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کیا اور انتباہ دیا کہ دوسرا ٹیکہ نہ لینے والوں کو اس وائرس سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے مزید کہا کہ ریاست میں منگل سے ایک چار روزہ ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے ۔ بالخصوص ان لوگوں کیلئے جنہوں نے صرف ایک سنگل ڈوز لیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ اس میں تاخیر کے بغیر بروقت ویکسین لینے کیلئے آگے آئیں ۔۔