ایمسیٹ، لاسیٹ، ایڈ سیٹ اور دیگر تمام امتحانات مئی میں ہوں گے
حیدرآباد 24 ڈسمبر (این ایس ایس) تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل کے صدرنشین پاپی ریڈی نے 2020 کے لئے ایمسٹ شیڈول کا اعلان کردیا۔ اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ 2 مئی کو ای سیٹ منعقد ہوگا۔ ایمسٹ انجینئرنگ اسٹریم 5 ، 6 اور 7 مئی کو منعقد ہوگا۔ اگریکلچر اور فارمیسی انٹرینسس ٹسٹ بالترتیب 9 اور 11 مئی کو منعقد ہوں گے۔ ایڈسٹ 23 مئی اور لاسیٹ و پی جی لا سیٹ 25 مئی کو منعقد ہوں گے۔ پاپی ریڈی نے مزید کہاکہ تمام کامن انٹرنس امتحانات ماہ مئی 2020 میں ہی منعقد ہوں گے۔ اُنھوں نے وضاحت کی کہ ان امتحانات کے دوران قومی سطح پر کسی بھی دوسرا امتحان مقرر نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ پی سیٹ 13 مئی کو، آئی سیٹ 20 اور 21 مئی کو اور پی جی ای سیٹ 27 تا 30 مئی منعقد ہوں گے۔ 15 جون تک نتائج کا اعلان ہوگا۔ اواخر جولائی تک داخلے مکمل کرلئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ جے این ٹی یو حیدرآباد ای سیٹ، ایمسیٹ منعقد کرے گا۔ ایم جی یو نلگنڈہ پی سیٹ، کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل آئی سیٹ، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ایڈسیٹ، لاسیٹ اور پی جی سیٹ کے علاوہ پی جی ای سیٹ امتحانات منعقد کرے گی۔ پاپی ریڈی نے کہاکہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کا عمل جاری ہے۔