برسر اقتدار بی آر ایس کو زبردست نقصان کے دعوے ۔ کئی اداروں کے سروے میں نشستوں کی مختلف تعداد ۔ مجلس کی نشستوں میں ایک یا دو کی کمی کا بھی امکان
حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میںکانگریس پہلی بار اقتدار حاصل کرنے جا رہی ہے ۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی کا عمل آج شام مکمل ہوگیا اور پولنگ کے بعد جو ایگزٹ پولس جاری کئے گئے ہیں ان کی اکثریت نے ریاست میں کانگریس اقتدار کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہوگی جبکہ بھارت راشٹرسمیتی 45نشستوں تک سمٹ کر رہ جائے گی۔ ایگزٹ پولس میں مجلس اتحاد المسلمین کی نشستوں میں ایک یا دو کی کمی کی پیش قیاسی کی گئی ۔ بیشتر سروے کرنے والے اداروں نے دیگر میں 6تا 8 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا ۔ٹوڈیز چانکیہ نے کانگریس کو ریاست میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی پیش قیاسی کرکے امکان ظاہر کیا ہے کہ کانگریس کو 62تا80 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ بی آر ایس کو 24تا42 نشستوں پر کامیابی کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ بی جے پی کیلئے 2تا12 اور دیگر کے حصہ میں 5تا7 نشستوں کی نشاندہی کی گئی ۔ رائے دہی کی تکمیل کے بعد 8 سروے جاری کئے گئے جن میں چانکیہ نے کانگریس کو سب سے زیادہ 67 تا 78 نشستوں پرکامیابی کے امکان ظاہر کئے جبکہ بھارت راشٹرسمیتی کو 22 تا 31 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ۔چانکیہ نے بی جے پی کو 6تا9 نشستوں پر کامیابی کا امکان دکھا یا جبکہ 6تا7 دیگر امیدواروں کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آرا پری پول نے کانگریس کی 58تا67 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی جبکہ بی آر ایس کی 41 تا49نشستوں پر کامیابی کے متعلق امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ آرا پری پول نے بی جے پی کو 5تا7 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی اور دیگر کے زمرہ میں 9 نشستوں کو رکھا ہے۔ جن کی بات ادارہ نے 48تا64 نشستوں پر کانگریس کامیابی کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ 40تا55 نشستوں پر بی آر ایس کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ بی جے پی کی 7 تا 13 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ 4تا7 دیگر کے زمرہ میں ہیں۔پیپلز پلس نے کانگریس کی 62تا72 حلقوں میں کامیابی کی امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بی آر ایس کی 35 تا 46 نشستوں پر کامیابی کے امکان ظاہر کئے گئے ۔ پیپلز پلس نے 3تا8 نشستوں پر بی جے پی اور 7تا9 نشستوں پر دیگر کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ریس نامی سروے نے 57 تا 67 نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی جبکہ 45تا51 نشستوں پر بی آر ایس کی کامیابی کے امکان ظاہر کئے ہیں ۔ بی جے پی کیلئے ریس نے 1تا 5 اور دیگر کے زمرہ میں 6 تا 7 نشستوں پر کامیابی کے امکان ظاہر کئے ہیں۔سی این ایس نے 56 نشستوں پر کانگریس ‘ 48 نشستوں پر بی آر ایس 10 نشستوں پر بی جے پی اور 5نشستوں پر دیگر کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے ۔انڈیا ٹی وی سی این ایکس نے 63 تا 79 نشستوں پر کانگریس کی کامیابی اور 31 تا 47 نشستوں پر بی آرایس و 2 تا 4 نشستوں پر بی جے پی اور دیگر کیلئے 5تا7 نشستوں کی پیش قیاسی کی ہے۔ پول اسٹارٹ کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 49 تا 59 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ 48تا58 نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کا امکان ہے۔ بی جے پی کیلئے اس ادارہ نے 5 تا 10 اوردیگر کیلئے 6تا8 نشستوں کی پیش قیاسی کی ہے۔نیوز 18 و دیگر ٹیلی ویژن چیانلس سے بھی سروے جاری کئے گئے ہیں جن میں کانگریس کو برتری کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ریپبلک ۔میٹریکس نے کانگریس کو 56 تا 68 نشستوں پر آؤڑ بی آر ایس کی 46تا56 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا ۔ بی جے پی کی4تا9 نشستوں پر اور دیگر کے زمرہ میں 5تا7 نشستیں رکھی گئی ہیں۔سی ووٹر نے تلنگانہ میں 57 نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کے علاوہ 46 نشستوں پر بی آر ایس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی جبکہ 9 نشستوں پر بی جے پی اور 7 نشستوں پر دیگر کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔