حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسیس کے علاوہ اموات کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کے باوجود ریاست میں 8061 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 56 اموات واقع ہوئی ہیں۔ روزانہ ایک لاکھ سے زائد ٹسٹ کئے جارہے تھے لیکن گزشتہ پانچ دنوں میں ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کی گئی ۔ پیر اور منگل کے درمیان 82270 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 5241 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ باوجود اس کے 8000 سے زائد کیسیس کا منظر عام پر آنا حکومت کیلئے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ ریاست کے 33 کے منجملہ 25 اضلاع میں کیسیس کی تعداد 100 سے زائد درج کی گئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسیس 419966 ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5093 افراد صحت یاب ہوئے۔ 56 اموات کے ساتھ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2150 ہوچکی ہے ۔ ایکٹیو کیسیس 72133 درج کئے گئے جو گزشتہ دو ہفتوں میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ 80.1 فیصد مریضوں میں کوئی علامتیں نہیں پائی گئیں جبکہ 19.9 مریضوں میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1508 کیسیس درج کئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں عادل آباد 125 ، کتہ گوڑم 82 ، جگتیال 252 ، جنگاؤں 88 ، بھوپال پلی 68 ، گدوال 82 ، کاما ریڈی 202 ، کریم نگر 275 ، کھمم 277 ، آصف آباد 79 ، محبوب نگر 328 ، محبوب آباد 97 اوربھونگیر میں 213 کیسیس درج کئے گئے ۔
منچریال 171 ، میدک 127 ، ملکاجگری 673 ، ملگ 47 ، ناگر کرنول 188 ، نلگنڈہ 311 ، نارائن پیٹ 40 ، نرمل 109 ، نظام آباد 291 ، پدا پلی 145 ، سرسلہ 142 ، رنگا ریڈی 518 ، سنگا ریڈی 373 ، سدی پیٹ 253 ، سوریا پیٹ 185 ، وقار آباد 276 ، ونپرتی 146 ، ورنگل رورل 191 ، ورنگل اربن 203 اور بھونگیر میں 213 کیسیس درج کئے گئے ۔