حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3052 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 7 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 332581 ہوچکی ہے جبکہ کورونا سے 1772 اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 778 افراد صحت ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 306678 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 24131 درج کئے گئے جن میں سے 16118 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان ایک لاکھ 13 ہزار 7 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 4135 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 406 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 98 ، کتہ گوڑم 44 ، جگتیال 135 ، جنگاؤں 32، بھوپال پلی 14، گدوال 14 ، کاماریڈی 111، کریم نگر 87 ، کھمم 95 ، آصف آباد 27 ، محبوب نگر 97، محبوب آباد 18، منچریال 78 ، میدک 23 ، ملکاجگیری 301 ، ملگ 12، ناگر کرنول 52 ، نلگنڈہ 109 ، نارائن پیٹ 12، نرمل 113، نظام آباد 279 ، پدا پلی 49 ، سرسلہ 61 ، رنگاریڈی 248 ، سنگاریڈی 123، سدی پیٹ 79 ، سوریا پیٹ 63 ، وقارآباد 61 اور بھونگیر میں 53 نئے کیسس درج کئے گئے۔