تلنگانہ میں کورونا کے 1539 نئے کیس، 5 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1539 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ پانچ اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 245682 ہوچکی ہے جبکہ 1362 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 978 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ایکٹیو کیس 18656 ہیں جن میں 15864 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 44327 کورونا ٹسٹ گزشتہ دو دنوں میں کئے گئے جن میں سے 555 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 285 نئے کیس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 82 ، جگتیال 45 ، جنگاؤں 22 ، کاما ریڈی 36 ، کریم نگر 86 ، کھمم 78 ، محبوب نگر 43 ، محبوب آباد 21 ، منچریال 33 ، میدک 23 ، ملکاجگیری 102 ، ملگ 32 ، ناگر کرنول 33 ، نلگنڈہ 69 ، نرمل 20 ، نظام آباد 37 ، پدا پلی 39 ، سرسلہ 33 ، رنگا ریڈی 123 ، سنگا ریڈی 40 ، سدی پیٹ 38 ، سوریا پیٹ 52 ، ورنگل رورل 29 ، ورنگل اربن 46 اور بھونگیر میں 23 نئے کیس رپورٹ ہوئے