تلنگانہ میں کورونا کے 1708 نئے کیسس ، 5 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1708 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ پانچ اموات واقع ہوئی ہیں۔ 2009 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 214792 ہوچکی ہے جبکہ 189351 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1233 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں 24208 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 19748 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں 46835 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1034 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع کورونا سے متاثر پائے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 277 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 97 ، جگتیال 33 ، کاما ریڈی 46 ، کریم نگر 86 ، کھمم 81 ، محبوب نگر 33 ، محبوب آباد 34 ، منچریال 31 ، میدک 30 ، ملکاجگیری 124 ، ناگر کرنول 33 ، نلگنڈہ 81 ، نظام آباد 66 ، سرسلہ 36 ، رنگا ریڈی 137 ، سدی پیٹ 65 ، سوریا پیٹ 54 ، ورنگل رورل 32 اور ورنگل اربن میں 61 نئے کیسس درج ہوئے ہیں ۔
بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 60.64 مرد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ خواتین کا فیصد 39.37 ہے۔ 21 تا 50 سال عمر کے افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔