تلنگانہ میں کورونا کے 1,879 نئے پازیٹیو کیس ‘ 7 اموات

,

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اور گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن کے بموجب آج ریاست میں ایک دن میں اس وائرس کے 1,879 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 27,812 ہوگئی ہے ۔ آج کے تازہ پازیٹیو کیسوں میں گریٹر حیدرآباد سے 1422 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج ایک دن میں کورونا سے سات اموات ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میںا ب تک مرنے والوں کی تعداد 313 ہوگئی ہے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 1,506 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جس سے اب تک ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 16,287 تک جا پہونچی ہے جبکہ مزید 11,012 مریض دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ بلیٹن کے بموجب آج گریٹر حیدرآباد حدود سے 1422 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رنگا ریڈی ضلع سے 176 اور میڑچل سے 94 کیس رپورٹ ہوئے ۔ کریمنگر ضلع سے 32 ‘ نلگنڈہ سے 31 ‘ نظام آباد سے 19 ‘ ورنگل اربن سے 13ملگ اور میدک سے 12,12 سنگاریڈی سے 9 محبوب نگر سے 11 اور سوریہ پیٹ سے 9 کیس رپورٹ ہوئے ۔