تلنگانہ میں کورونا کے 1983 نئے کیسس، 10 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1983 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 10 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق 2381 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 594 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 769 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹیو کیسس سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد دیکھے گئے۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1181 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 26644 ہیں جن میں 21784 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 50598 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 858 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے اب تک 32 لاکھ 92 ہزار 195 ٹسٹ کئے گئے۔ حیدرآباد 292 کیسس کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ رنگاریڈی 187 کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔