حیدرآباد 29 جنوری : ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3590 نئے کیس درج ہوئے اور دو اموات ہوئیں۔ 3555 افراد صحت یاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا کہ تازہ کیس کے ساتھ تلنگانہ میں کورونا کیسوں کی جملہ تعداد 7,58,566 لاکھ تک پہونچ گئی ان میں 7 لاکھ 14 ہزار 034 صحت یاب اور مرنے والوں کی تعداد 4085 تک پہونچ گئی ۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 94.13 فیصد ہے جب کہ اموات کی شرح 0.54 فیصد ہے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ جی ایچ ایم ایس کے حدود میں 1160 ضلع میڑچل ملکاجگری میں 257 ضلع رنگاریڈی میں 215 نئے کیس درج ہوئے ۔ ن