تلنگانہ میں کورونا کے 6361 نئے کیسیس ، 51 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6361 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 51 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق اس مدت کے دوران 8126 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 2527 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسیس 77704 درج کئے گئے ۔ گزشتہ چند دنوں سے حکومت نے کورونا ٹسٹوں میں کمی کردی ہے۔ ایک لاکھ کے بجائے 77435 ٹسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انجام دیئے گئے جن میں سے 3882 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 1225 کیسیس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 82 ، کتہ گوڑم 98 ، جگتیال 178 ، جنگاؤں 51 ، بھوپال پلی 75 ، گدوال 87 ، کاما ریڈی 107 ، کریم نگر 248 ، کھمم 188 ، آصف آباد 57 ، محبوب نگر 224 ، محبوب آباد 107 ، منچریال 148 ، میدک 78 ، ملکاجگری 422 ، ملگ 35 ، ناگر کرنول 190 ، نلگنڈہ 453 ، نارائن 34 ، نرمل 35 ، نظام آباد 164 ، پدا پلی 100 ، سرسلہ 89 ، رنگا ریڈی 423 ، سنگا ریڈی 227 ، سدی پیٹ 244 ، سوریا پیٹ 239 ، وقار آباد 148 ، ونپرتی 110 ، ورنگل رورل 99 ، ورنگل اربن 234 اور بھونگیر میں 162 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔