تلنگانہ میں کورونا 236 نئے کیسس،حیدرآباد میں 180 مریض

   

حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 236 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 122 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2026 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 19751 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 305 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 180 نئے کیسس درج ہوئے۔ 14 جون سے حیدرآباد میں کیسس کی تعداد میں اضافہ کا رجحان ہے۔ رنگاریڈی میں 28 اور ملکاجگیری میڑچل ضلع میں 13 نئے کیس درج ہوئے۔ کورونا سے ریکوری کی شرح 99.23 فیصد درج کی گئی۔ ر