حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا کے 4,446 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح کیسوں کی تعداد 3,46,331ہوگئی ہے ۔ جملہ اموات بڑھ کر1,809ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 12 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کے بموجب ریاست میں 1,414 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 3,11,008 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 33,514 ہے جن میں 22,118 الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 1,26,235ٹسٹ کئے گئے ۔ 6,336 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔جی ایچ ایم سی حدود میں 598نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔مابقی کیس اضلاع میں درج کئے گئے ۔