تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے ساتھ برقی کی طلب میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 6۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے ساتھ برقی کی طلب بڑھ گئی ہے اس وقت برقی کی طلب بڑھ کر 219 ملین یونٹ ہوگی اور برقی حکام کا کہنا ہے کہ گرما میں مزید شدت کے ساتھ برقی طلب میں اور بھی اضافہ ہوگا ۔ برقی حکام اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ کہیں برقی کٹوتی نہ ہو محکمہ برقی کے عہدیدار برقی کی طلب اور سربراہی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

حیدرآباد میں الکٹرک بسوں کی آمد و رفت شروع
حیدرآباد ۔ 6۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کی چالیس نئی الکٹرک بسیں حیدرآباد میں آمد و رفت شروع کرچکی ہیں یہ بسیں حیدرآباد کے مختلف مقامات سے عوام کو انٹرنیشنل ایرپورٹ تک پہونچائیں گی ۔ عہدیداروں کا اندازہ ہے کہ ہر ماہ 4 لاکھ ستر ہزار مسافر ان بسوں میں سفر کریں گے ۔ ہماچل پردیش ، ممبئی ، پونے اور کیرالا میں پہلے سے الکٹرک بسیں چل رہی ہیں آلودگی سے پاک الکٹرک بسوں کا چلن عوام کے بہتر مفاد میں ہے ۔