تلنگانہ میں ہاوز سرجنس اورایم بی بی ایس طلبہ کے اسٹائیفنڈ میں اضافہ

   

جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال کی دھمکی کے بعد حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے ہاوز سرجنس ، پی جی ڈگری ہولڈرس اور ڈپلوما ایم بی بی ایس طلبہ کے علاوہ سوپر اسپیشالیٹی ایم بی بی ایس طلبہ کے اسٹائیفنڈ میں 15 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ گذشتہ ایک سال سے کورونا مریضوں کے علاج میں شامل جونیر ڈاکٹرس کے جذبہ میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جونیر ڈاکٹرس اور ہاوز سرجنس نے حکومت کو مطالبات کی یکسوئی کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے اور ہڑتال کی دھمکی دی۔ ان کے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ شامل ہے۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق ہاوز سرجن جو میڈیکل اور ڈینٹل شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں ان کے اسٹائفنڈ کو 19589 روپئے سے بڑھا کر 22527 روپئے کیا گیا ہے۔ فرسٹ ایر پی جی ڈگری ایم بی بی ایس طلبہ کے اسٹائیفنڈ کو 44075 سے بڑھاکر 50686 روپئے کیا گیا جبکہ سیکنڈ ایر طلبہ کیلئے یہ رقم 46524 سے بڑھا کر 53503 روپئے کی گئی ہے۔ فائنل ایر پی جی ڈگری ایم بی بی ایس طلبہ کے ماہانہ اسٹائیفنڈ کو 48973 سے بڑھا کر 56319 روپئے کیا گیا ہے۔ فرسٹ ایر پی جی ڈپلوما کرنے والے جونیر ڈاکٹرس کے اسٹائیفنڈ کو 44075 روپئے سے بڑھا کر 50686 روپئے کیا گیا جبکہ سیکنڈ ایر پی جی ڈپلوما طلبہ کو 40524 کے بجائے 53503 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ فرسٹ ایر سوپر اسپیشالیٹی کورس میں موجود ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کے اسٹائیفنڈ کو 48973 سے بڑھاکر 50686 کیا گیا ہے جبکہ سیکنڈ ایر سوپر اسپیشالیٹی کورس کے طلبہ کو 51422 کے بجائے 59135 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ تھرڈ ایر کے طلبہ کو 53869 سے بڑھا کر 61949 روپئے کیا گیا۔ ڈینٹل طلبہ جو فرسٹ ایر ماسٹرس اِن ڈینٹل سرجری کررہے ہیں ان کے اسٹائیفنڈ کو 44075 سے بڑھاکر 50686 کیا گیا جبکہ سیکنڈ ایر طلبہ کو 46524 کے بجائے 53503 روپئے جبکہ تھرڈ ایر طلبہ کو 48973 کے بجائے 56319 روپئے ماہانہ ادا کئے جائیں گے۔