حیدرآباد29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 15 میونسپل کمشنرس کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری بلدی نظم و نسق سدرشن ریڈی نے جی او آر ٹی 806 جاری کیا ۔ مختلف اضلاع میں میونسپل کمشنرس کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ احمد شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، میونسپل کمشنر میڑچل میونسپلٹی مقرر کیا گیا ۔ شریمتی اے جیوتی ریڈی کو میونسپل کمشنر جواہر نگر میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ۔ محمد یوسف میونسپل کمشنر گریڈ I ، جوائنٹ کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ابراہیم پٹنم میونسپلٹی مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ جے شنکریا، ایڈیشنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن و ایڈیشن کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نظام پیٹ مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر رام کرشنا راؤ ڈپٹی ڈائرکٹر وٹرنری جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر پیر زادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ۔ پی رویندر ساگر جوائنٹ کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کر کے میونسپل کمشنر مریال گوڑہ مقرر کیا گیا۔ مریال گوڑہ ، نرمل ، گدوال ، شادنگر ، آدی بٹلہ ، ترکا یمجال اور منی کنڈہ کیلئے نئے میونسپل کمشنر کا تقرر کیا گیا۔