حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے کہا ہے کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو تلنگانہ کوکھیلوں کے شعبہ میں سرفہرست لانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ دیہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست بھر میں 17,000 میدان بنائے جائیں گے اورمستقبل میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے۔ وزراء، سرینواس گوڑ،گنگولا کملاکر جو جنوبی کوریا میں کھیلوں کے بین الاقوامی میدانوں کا مطالعہ کر رہے ہیں، نے 1988 کے اولمپکس کے لیے سیول میں بنائے گئے میدان کا معائنہ کیا۔انہوں نے عالمی معیار کے کھیلوں کی میزبانی کے لیے میدانوں کی سہولیات اور حالات کا تجزیہ کیا اور اس تجربہ کو ریاست میں بروئے کار لائیں گے ۔