تلنگانہ میں 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے جون سے ٹیکہ اندازی

   

حیدرآباد ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں 18 اور 44 سال کی درمیانی عمر کے افراد کے لئے مفت ویکسین کی مہم کا مئی کے بعد آغاز ہوگا۔ ویکسین کی مانگ میں زبردست اضافہ کے بعد حیدرآباد اور ملک کے دیگر مقامات پر ویکسین تیار کرنے والی تمام بڑی کمپنیاں ماہ مئی کے لئے دیئے گئے آرڈرس کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جون یا جولائی تک ویکسین کی تیاری میں بہتری آئے گی اور اس طرح اس کی مانگ میں کمی متوقع ہے۔