حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) چھوٹے بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے جاریہ ماہ 19 جنوری کو پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں پلس پولیو پروگرام منظم کیا جارہا ہے۔ اس ایک مرحلہ کے دوران ریاست بھر میں زایداز 38 لاکھ نومولود سے لے کر پانچ سال عمر کے چھوٹے بچوں کو پلس پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔ اس ایک روزہ پلس پولیو پروگرام کے لئے ریاست بھر میں جملہ 23,231 پلس پولیو مراکز اور 830 موبائیل ویانس کا انتظام کیا گیا۔ جبکہ موبائیل ویانس کو بالخصوص اینٹوں کی بھٹیوں کے مقامات، زرعی مزدوروں کے پائے جانے والے علاقوں و دیگر بستیوں میں روانہ کرکے پلس پولیو ڈراپس پلائے جائیں گے۔