تلنگانہ میں 2 کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 2 کارپوریشنوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج احکامات جاری کئے۔ مسٹر وائی ستیش ریڈی کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ رینوبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ مقرر کیا گیا۔ اس عہدہ پر مسٹر محمد علیم الدین کی میعاد کی تکمیل کے بعد نیا تقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر انیل کمار کرما چلم کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھیٹر ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ دونوں صدور نشین کی میعاد 3 سال رہے گی۔ دونوں صدورنشین کی نامزدگی کے بعد ٹی آر ایس حلقوں میں امید کی جارہی ہے کہ مزید اداروں پر تقررات کئے جائیں گے۔