حیدرآباد۔ تلنگاہن میں کورونا کے 4,976 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35 اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 2,739 ہوگئی ہے جبکہ جملہ پازیٹیو کیس 4,97,361 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاست میں اتوار کی شام تک ایکٹیو کیسوں کی تعداد 65,757 بتائی گئی ہے ۔ ہفتے اور اتوار کے درمیان حکام نے جملہ 55,358 معائنے کئے تھے جن میں 1,700 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ اتوار کو 7,646 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 851 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کریمنگر سے 271 ‘ کھمم سے 138 ملکاجگری سے 384 اور رنگا ریڈی سے 417 کیس رپورٹ ہوئے ۔