تلنگانہ میں 72 ارکان اسمبلی گریجویٹ ہیں

   

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) اے ڈی آر نے تلنگانہ اسمبلی کے لئے منتخب ارکان اسمبلی کے تعلق سے تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس میں کتنے ارکان اسمبلی کروڑ پتی ہیں اور کتنے ارکان اسمبلی تعلیم یافتہ ہیں اور کتنے ارکان اسمبلی کا مجرمانہ پس منظر ہے۔ اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ریاست کے 119 ارکان اسمبلی میں 114 ارکان اسمبلی کروڑ پتی ہیں۔ 82 ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ 119 کے منجملہ 72 ارکان اسمبلی گریجویٹ اور اس سے زیادہ تعلیم حاصل کی ہے۔ 40 ارکان اسمبلی نے پانچویں تا 12 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ 5 ارکان اسمبلی ڈپلومہ ہولڈرس ہیں۔ 2 ایسے ارکان اسمبلی ہیں جنہیں صرف پڑھنا آتا ہے۔ 25 تا 50 سال عمر کے درمیان 23 ارکان اسمبلی ہیں۔ 51 تا 80 سال عمر کے درمیان رہنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 96 ہے۔ 119 ارکان اسمبلی میں 10 خواتین ہیں جبکہ 2018 کے انتخابات میں صرف 6 خواتین منتخب ہوئی تھیں۔ ن